ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : کارگیدے علاقےمیں مجوزہ ڈرنیج سنٹر کو دوسری طرف منتقل کرنےکامطالبہ : تحصیلدار کو سونپا گیا میمورنڈم

بھٹکل : کارگیدے علاقےمیں مجوزہ ڈرنیج سنٹر کو دوسری طرف منتقل کرنےکامطالبہ : تحصیلدار کو سونپا گیا میمورنڈم

Fri, 27 Nov 2020 17:37:51    S.O. News Service

بھٹکل:27؍نومبر(ایس اؤ نیوز) جالی پٹن پنچایت حدود کے کارگیدے وارڈ میں مجوزہ اندرونی نالی تطہیری مرکز کو  کسی دوسری  جگہ پر منتقل کرنےکی مانگ لے کر علاقہ کے عوام نے تحصیلدار کو میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں بتایا گیاہے کہ بھٹکل تعلقہ کےجالی پٹن پنچایت حدود وینکٹاپور دیہات کے کارگیدے علاقے میں سرخی مائل جنگلی گلہری  اور نایاب سرمئی ہارن بل جہاں تہاں نظرآتے ہیں،  علاقے کے اطراف جانوروں کو چرنے کے لئے سرسبز زمین اور زرعی  زمین بھی ہے۔ مقامی علاقہ کے عوام نے  کہا ہے کہ  جنگلات کو برباد کرکے علاقے میں ڈرنیج سنٹر کےقیام کی ہم سخت مخالفت کرتے ہیں۔ عوام نے ڈرنیج سنٹر کو فوری طورپر یہاں سے کسی اور جگہ منتقل کرنےکا پرزور مطالبہ کرنے کے ساتھ اس بات کا انتباہ بھی دیا ہے کہ  اگر سرکاری افسران عوام کی مانگوں کے علی الرغم یہیں پر مرکزتعمیر کرنے کی شروعات کرتےہیں تو پھر سخت احتجاج کرنا عوام کی مجبوری ہوگی۔اسی معاملے کو لےکر دیہی عوام نے بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک اور اسسٹنٹ کمشنر بھٹکل کو بھی میمورنڈم دیا ہے۔  تحصیلدار کو میمورنڈم دینے کے موقع پر  رام منجپا نائک،  تمپا منگلا گونڈا،  چندرا سونّا گونڈا، سبرایا  منجپّا نائک،  رمیش نائک  وغیرہ  موجود تھے۔


Share: